کورونا کے نام پر جمع ہونے والا فنڈ کہاں گیا ؟ محکمہ خزانہ پنجاب کا ایسا انکشاف  کہ آپ بھی چکرا کر رہ جائیں  

کورونا کے نام پر جمع ہونے والا فنڈ کہاں گیا ؟ محکمہ خزانہ پنجاب کا ایسا ...
کورونا کے نام پر جمع ہونے والا فنڈ کہاں گیا ؟ محکمہ خزانہ پنجاب کا ایسا انکشاف  کہ آپ بھی چکرا کر رہ جائیں  

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کےایوان میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سےانکشاف کیاگیاہےکہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کورونا متاثرین کیلئےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں سےکٹوتی کی مد میں اکٹھے ہونے والےایک ارب 16کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز خرچ نہیں کئے جا سکے، فنڈز کے استعمال کے لئے پالیسی بنائی جارہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ فنڈز ویکسین کیلئے استعمال کئے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے دو گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر سے پینل آف چیئر مین میاں محمد شفیع کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس میں محکمہ خزانہ کے بارے میں متعلقہ وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت نے سوالوں کے جوابات دیئے۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ایوان میں بتایا کہ کورونا وباء کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور عطیات سے ایک ارب روپے کے فنڈز جمع ہوئے تاہم اس  کے استعمال کے حوالے سے پالیسی نہ ہونے کے باعث فنڈز کو خرچ نہیں کیا جا سکا۔

(ن) لیگی رکن اسمبلی ربیعہ نصرت نے کورونا کنٹرول فنڈز کی رقم استعمال نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اپنے عروج پر ہے کورونا کنٹرول فنڈز میں خطیر رقم ہونے کے باجود حکومت کچھ نہیں کر رہی،کورونا وائرس کے باعث صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہے،حکومت کس چیز کا انتظار کر رہی ہے؟کیا اموات میں مزید اضافے کا انتظار ہے؟جس پر صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے اپنے جواب میں کہا کہ کورونا کنٹرول فنڈز میں ابتک ایک ارب 16 کروڑ 55لاکھ سے زائد جمع ہو چکے ہیں،کورونا فنڈز میں سرکاری ملازمین گریڈ  ایک سے 16 تک کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی گئی ہے،گریڈ 17 سے 19 کی دو دن کی تنخواہ، 20 اور 20 سے اوپر والے ملازمین کی تین دن کی تنخواہوں کی کٹوتی کی گئی، کورونا فنڈز برائے چیف منسٹر کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا ہے۔

حکومت پنجاب نے کورونا کنٹرول کیلئے فنڈز قائم کر رکھا ہے،حکومت پنجاب اس رقم کو خرچ کرنے کیلئے مختلف آپریشنز پر غور کر رہی ہے، حکومت کورونا کنٹرول فنڈز سے پلاننگ کر رہی ہے کہ کورونا ویکسین خریدے،کورونا ویکسین،کورونا کے دوران نوکریوں پر تعینات ملازمین کی تنخواہوں کیلئے استعمال کریں گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -