شادی کے بعد ایک منگیتر اورایک گرل فرینڈ، متعدد لڑکیوں کے ساتھ چکر چلانے والے پولیس افسر کو بالآخر بیوی نے پکڑ لیا

شادی کے بعد ایک منگیتر اورایک گرل فرینڈ، متعدد لڑکیوں کے ساتھ چکر چلانے والے ...
شادی کے بعد ایک منگیتر اورایک گرل فرینڈ، متعدد لڑکیوں کے ساتھ چکر چلانے والے پولیس افسر کو بالآخر بیوی نے پکڑ لیا
سورس:   Facebook

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں شادی کے بعد ایک منگیتراور ایک گرل فرینڈ رکھنے والا پولیس آفیسر فیس بک کے ذریعے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 39سالہ آدمی ٹیکساس پولیس ڈیپارٹمنٹ چیف جیسن کولیئر ہے جس نے فیس بک پر اپنی ایک پارٹنر کے ہمراہ بنائی گئی تصویر پوسٹ کردی جو اس کی گرل فرینڈ سیسلی سٹینمیز نے دیکھ لی اور اس کے بے وفائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سیسلی نے بتایا کہ وہ دو سال سے اس آدمی کے ساتھ تعلق میں ہے اور یہ اسے شادی کی پیشکش بھی کر چکا ہے۔ 

سیسلی کی یہ پوسٹ جیسن کی بیوی اور منگیتر دونوں نے بھی دیکھ لی۔ کرسٹی شیفر نامی منگیتر نے کمنٹس میں بتایا کہ جیسن اس کے ساتھ بھی بے وفائی کا مرتکب ہو اہے۔ کرسٹی نے لکھا کہ وہ بھی کئی سال سے جیسن کے ساتھ تعلق میں ہے اور کچھ عرصہ قبل اس نے شادی کی پیشکش کی تھی اور اب وہ اس کی منگیتر ہے۔کرسٹی کا کہنا تھا کہ جیسن دہری نہیں بلکہ تہری زندگی گزار رہا تھا۔ اس نے بیک وقت تین خواتین کو دھوکا دیا اور ہو سکتا ہے کہ ہم تینوں کے علاوہ بھی اس کے دیگر لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہوں۔ اس وائرل پوسٹ کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جیسن کو انتظامی چھٹیوں پر بھیج دیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -