ٹیسلا کمپنی کے مالک جھوٹوں کو پکڑنے کے لیے نوکری کے انٹرویو میں ہمیشہ ایک ہی سوال پوچھتے ہیں، وہ کیا ہے؟ آپ بھی جانیے

ٹیسلا کمپنی کے مالک جھوٹوں کو پکڑنے کے لیے نوکری کے انٹرویو میں ہمیشہ ایک ہی ...
ٹیسلا کمپنی کے مالک جھوٹوں کو پکڑنے کے لیے نوکری کے انٹرویو میں ہمیشہ ایک ہی سوال پوچھتے ہیں، وہ کیا ہے؟ آپ بھی جانیے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلن مسک، جو حال ہی میں دنیا کے امیرترین آدمی بھی بن چکے ہیں، نوکری کے لیے آنے والے امیدواروں کا جھوٹ پکڑنے کے لیے ہمیشہ ان سے ایک ہی سوال کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایلن مسک نے اپنا وہ سوال دنیا کو بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلن مسک نے اس انٹرویو میں بتایا کہ ”میرے پاس نوکری کے لیے آنے والوں کے پاس کالج کی ڈگری، حتیٰ کہ ہائی سکول کی تعلیم ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ میں امیدواروں میں غیرمعمولی صلاحیت کو دیکھتا ہوں۔ اگر ان کے ریکارڈ میں غیرمعمولی کامیابیاں ہیں تو انہیں نوکری مل سکتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق اگرچہ سی وی پر کوئی بھی شخص جھوٹ لکھ سکتا ہے کہ وہ کون کون سی اچیومنٹس کر چکا ہے چنانچہ ایلن مسک نے ایسے لوگوں کا جھوٹ پکڑنے کے لیے یہ سوال تیار کر رکھا ہے۔ وہ ہر امیدوار سے پوچھتے ہیں کہ ”مجھے بتائیں کہ آپ کو اپنی اچیومنٹس میں کیا مشکلات پیش آئیں اور آپ نے ان کا کیاحل نکالا؟“ رپورٹ کے مطابق اس سوال کے جواب میں امیدواروں کو تفصیلی جواب دینا پڑتا ہے، جس سے ایلن مسک باآسانی معلوم کر لیتے ہیں کہ وہ آدمی سچ بول رہا ہے یا جھوٹ۔ کئی سائنسی تحقیقات میں بھی ایلن مسک کے اس طریقے کی توثیق کرتی ہیں کہ اس طرح آدمی کا جھوٹ پکڑا جا سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -