ڈرائیور نے راستے میں اپنے مالک کے بچوں کو اغواءکر لیا، انتہائی دردناک وجہ بھی سامنے آ گئی

ڈرائیور نے راستے میں اپنے مالک کے بچوں کو اغواءکر لیا، انتہائی دردناک وجہ ...
ڈرائیور نے راستے میں اپنے مالک کے بچوں کو اغواءکر لیا، انتہائی دردناک وجہ بھی سامنے آ گئی
سورس:   Pxhere

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں ایک ڈرائیور نے اپنے مالک کے بچوں کو اغواءکرکے 1کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈرائیور نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک کے دو جڑواں بچوں کے اغواءکا منصوبہ بنایا۔ اس نے بچوں اور خود کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا۔ ملزم کے ساتھی بچوں کو لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے اور ڈرائیور نے ڈرامہ کر دیا کہ کچھ ملزمان نے آ کر زبردستی کار کا دروازہ کھول کر انہیں نشہ آور دوا دی اور بچوں کو اغواءکرکے لے گئے۔

پولیس نے ڈرائیور کو بھی مشکوک جانتے ہوئے شامل تفتیش کر لیا اور مسلسل 18گھنٹے کی تفتیش کے بعد ڈرائیور نے سچ اگل دیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے پاس اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے پیسے نہیں تھے چنانچہ اس نے اپنے مالک سے ایک کروڑ روپے لینے کے لیے یہ منصوبہ بندی کی۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بچوں کو بازیاب کروا کے ماں باپ کے حوالے کر دیا اور ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -