الٹی گنتی شروع،عزیز بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

الٹی گنتی شروع،عزیز بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری
الٹی گنتی شروع،عزیز بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کو قتل کے دو مقدمات میں بری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل کورٹ جنوبی کی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر قتل کے دونوں مقدمات میں عزیز بلوچ کو بری کیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہوتو فوری رہا کیا جائے۔ عزیر بلوچ کیخلاف نامعلوم افراد کے قتل کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عزیز بلوچ کو پانچ مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے،ان کے کیخلاف 50 سے زائد  مقدمات در ج  ہیں۔

مزید :

قومی -