جنوبی افریقہ کی حکومت کا مسلمان خواتین کے لیے بہترین اقدام ،جان کرآپ بھی خوش ہوجائیں

جنوبی افریقہ کی حکومت کا مسلمان خواتین کے لیے بہترین اقدام ،جان کرآپ بھی خوش ...
جنوبی افریقہ کی حکومت کا مسلمان خواتین کے لیے بہترین اقدام ،جان کرآپ بھی خوش ہوجائیں

  

کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کی حکومت نے فوج میں شامل مسلمان خاتون اہلکاروں کو حجاب کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی فوج کی وردی سےمتعلق پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب مسلمان خواتین اہلکاروں کو بال  ڈھانپنے کے لیے اسکارف پہننے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی فوج میں میجر کے عہدے پر فائز فاطمہ اسحاق کیخلاف الزامات کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔فاطمہ اسحاق کے خلاف یہ کیس تین  سال قبل شروع ہوا تھا جب میجر فاطمہ اسحاق کو سینیئر افسر نے حجاب اتارنے کا حکم دیا تھا اور انکار پر میجر فاطمہ کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوئی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -