ایم این ایز کو ملنے والے پچاس کروڑ کا سینیٹ الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کھری کھری سناتے ہوئے اصل کہانی کھول دی

ایم این ایز کو ملنے والے پچاس کروڑ کا سینیٹ الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ فواد ...
ایم این ایز کو ملنے والے پچاس کروڑ کا سینیٹ الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کھری کھری سناتے ہوئے اصل کہانی کھول دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ افسوس ناک ہے،اپوزیشن مذاکرات یا اصلاحات میں سنجیدہ نہیں،اپوزیشن والےاپنے آٹھ ، دس کیسز سے آگے سوچتے ہی نہیں،50کروڑ روپے ایم این ایز کو نہیں حلقے کو دیے جارہے ہیں،دیئے جانے والے ان پیسوں کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےچوہدری فواد حسین نےمتحدہ اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ اپوزیشن صرف نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے،سینیٹ الیکشن کی ساکھ پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں،میثاق جمہوریت میں لکھا ہےکہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہونا چاہیے، پہلے یہ خود کہہ رہے تھے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر ہونا چاہیے ،اپوزیشن مذاکرات یا اصلاحات میں سنجیدہ نہیں،اپوزیشن والے اپنے 8 ، دس کیسز سے آگے سوچتے ہی نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 50کروڑ روپے ایم این ایز کو نہیں حلقے کو دیے جارہے ہیں،50کروڑ روپے اگلے سال بجٹ کے بعد دیے جائینگے،اس کاسینیٹ الیکشن سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کا نظام اتنا تبدیل کردیا گیا کہ ممکن ہی نہ تھا کہ پہلے سال الیکشن کرادیتے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اچھی ہے ،وزرائےاعلیٰ کو چاہیے کہ ان تمام انڈکس کو غور سے پڑھیں،

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -