رشوت کے الزام پر اہم چینی عہدیدار کو پھانسی دیدی گئی

رشوت کے الزام پر اہم چینی عہدیدار کو پھانسی دیدی گئی
رشوت کے الزام پر اہم چینی عہدیدار کو پھانسی دیدی گئی

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں رشوت اور کرپشن کے الزامات پر سابق بینکر  کو پھانسی دیدی گئی۔

ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایسیٹ منیجمنٹ فارم ہوارانگ کے سابق چیئرمین لائی ژیاؤ مین پر 26 کروڑ ڈالر رشوت لینے اور کرپشن کرنے سمیت  متعدد الزامات تھے۔سابق بینکر کو عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔سزائے موت سے قبل ان کی اہلخانہ سے ملاقات بھی کروائی گئی تھی۔

چین میں عدالتوں سے سزا ملنے کا تناسب 99 فیصد ہے،بہت کم ایسے کیسز ہیں جن میں عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا ملنے کے بعد یہ فیصلہ واپس لیا گیا ہو۔چین میں سالانہ درجنوں افراد کو پھانسی کی سزا ہوتی ہے تاہم ان اعدادوشمار کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -