عوام کےلیے ایک اور بری خبر، گیس مہنگی ہوگئی

عوام کےلیے ایک اور بری خبر، گیس مہنگی ہوگئی
عوام کےلیے ایک اور بری خبر، گیس مہنگی ہوگئی
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے عوام تیار ہوجائیں کیونکہ سوئی ناردرن کے لیے گیس 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ گیس کی قیمتوں میں 250 روپےاضافےکےبعد نئی قیمت 881روپے 40 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی ہے۔ گیس کی پرانی قیمت 631 روپے 41 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوہے۔ 

سوئی ناردرن نےجولائی 2020سےگیس مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی۔

مزید :

قومی -