مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید تین کشمیری شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید تین کشمیری شہید
مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید تین کشمیری شہید
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ 

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کیا اور چادر چاردیواری کی بے حرمتی کو روکنے پر تینوں نوجوانوں کو بے دردی سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ 

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سیکریٹری جنرل مولوی بشیر نے عاالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی ظلم کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیرانسانی حقوق کا احترام کرائے۔