کامیاب کسان پروگرام کے تحت ٹریکٹرز کیسے ملیں گے؟فرخ حبیب نے بتادیا

کامیاب کسان پروگرام کے تحت ٹریکٹرز کیسے ملیں گے؟فرخ حبیب نے بتادیا
کامیاب کسان پروگرام کے تحت ٹریکٹرز کیسے ملیں گے؟فرخ حبیب نے بتادیا
سورس:   Twitter

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت ملنے والے ٹریکٹرز کے لیے کسانوں کو زمین گروی نہیں رکھنی پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکا کہنا تھا کہ کامیاب کسان پروگرام عمران خان کا کسان دوست اقدام ہے۔جو ٹریکٹر پہلے 20 فیصد سود پر ر زمین گروی رکھوا کر سخت شرائط پر ملتا تھا اب وہی ٹریکٹر کامیاب جوان سکیم کے تحت تین فیصد سود پر بغیر زمین گروی رکھوائے ملے گا،اس میں وہ کسان بھی شامل ہونگے جو زمین ٹھیکہ پر لیکر کاشت کرتے  ہیں۔

مزید :

قومی -