آسٹریا میں کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران 51افراد جاں بحق 

آسٹریا میں کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران 51افراد جاں بحق 
آسٹریا میں کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران 51افراد جاں بحق 

  

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 51افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں مزید 15سو افراد وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔

آسٹریا میں گزشتہ سال دو اکتوبر کو ایک دن میں کورونا کیسز کی تعداد 700کے قریب تھی جس کے بعد سے اب تک یہ تعداد چار ہندسوں سے نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی اور روزانہ تقریباً 15سے 16سو افراد وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں ۔آسٹریا کی حکومت نے ہدف مقرر کیا ہوا ہے کہ اس تعداد کو کم کر کے چھ سے سات سو تک لے کر آنا ہے جس میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔آسٹریا میں سخت لاک ڈاون کے باوجود کورونا کیسز میں کمی نہیں آرہی ہے ۔ آسٹریا میں موجودہ لاک ڈاون کے حوالے سے حکومت پیر کو فیصلہ کرے گی کہ اسے ختم کیا جائے یا اس کی مدت میں مزید توسیع کی جائے ۔

مزید :

بین الاقوامی -