امریکہ کا جنوبی کوریا میں فوجی مشقیں جاری رکھنے کا اعلان

امریکہ کا جنوبی کوریا میں فوجی مشقیں جاری رکھنے کا اعلان
امریکہ کا جنوبی کوریا میں فوجی مشقیں جاری رکھنے کا اعلان

  

کوریا (رضا شاہ) پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کیربی نے کہاہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن فوجی مشقوں کے ذریعے جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے شمالی کوریا کے جدید ہتھیاروں کے مسلسل حصول کی وجہ سے فوجی دستوں کی مشقوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں افواج کو تیار رکھنے کے لئے تربیت اور مشقوں کی بہت ضرورت ہے۔گزشتہ سال مارچ کی فوجی مشق ملتوی کردی گئی تھی جبکہ اگست میں کی جانے والی مشق کوویڈ-19 کی وجہ سے مختصر کی گئی تھی ۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے کوئی مثبت پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں فوج اپنے پلان کے مطابق مشقوں کی تیاری کرتی رہے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -