میاں مفرور بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگے ہیں: ڈاکٹر شہباز گل 

میاں مفرور بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگے ہیں: ڈاکٹر شہباز گل 
میاں مفرور بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگے ہیں: ڈاکٹر شہباز گل 
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے عاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نےکہا ہے کہ میاں مفرور بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں بھگوڑا بن کر بیٹھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ سے صادق و امین جبکہ میاں مفرور سرٹیفائیڈ اشتہاری ڈیکلیئر ہوئے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پر ن لیگ کا موقف چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں، تین دھائیوں سے ملک کو دیمک بن کر بوسیدہ کرنے والے کرپٹوں سے جواب مانگا گیا تو حواس باختہ ہو گئے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ کیلبری کوئین والد تیمارداری کا کہہ کر ضمانت پر ہیں جبکہ بلین ٹری کی کامیابی پرعالمی پزیرائی درباریوں کے منہ پر قرارا تمانچا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -