حکومت سیاسی ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے: قمر زمان کائرہ 

حکومت سیاسی ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے: قمر زمان کائرہ 
حکومت سیاسی ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے: قمر زمان کائرہ 
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور میں طلبہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کسانوں، طالب علموں اور سیاسی ورکروں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے لاہور میں چوہدری منظور اور دیگر پارٹی ورکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج طلبہ کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا گیا، پولیس نے حکومت کی ایما پر طلبہ پر تشدد کیا، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ استعفوں کا آپشن پہلا، نہیں آخری ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارے سربراہ ہیں اور ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے،وزیراعظم کےخلاف عدم اعتمادکافیصلہ نہیں کیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ ہو یا فارن فنڈنگ کیس،اس حکومت نے ہر معاملے میں اپنی سہولت سے کام لیا، اُمید ہےعظمت سعیدشیخ خود ہی کیس سے الگ ہو جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -