وزیراعظم کو سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

وزیراعظم کو سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
وزیراعظم کو سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
سورس:   File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سندھ کے حوالے سے بیان واضح کررہا ہے کہ وزیراعظم کو سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ 

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور وطن عزیز کے وفادارروں کا صوبہ ہے۔ وزیر اعظم کو کوئی یہ بتا دے کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد پاس کی۔ کشمیر فروش وزیر اعظم عمران خان اب ملک کی جغرافیائی نظریاتی سرحدوں پرحملہ کررہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صاحب سندھ وہ صوبہ ہے جو ستر فیصد روینیو دیتا ہے، خان صاحب درست کہتے ہیں کہ سندھ کسی غاصب اور سلیکٹیڈ کا نہیں ہوسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا وزیراعظم کو صرف سندھ سے نہیں پر پورے ملک کے عوام سے کوئی لینا دینا نہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -