حکومت اس وقت پریشان ہے،اوپن بیلٹ کی خواہش میں خوف پوشیدہ ہے: مجیب الرحمن شامی

حکومت اس وقت پریشان ہے،اوپن بیلٹ کی خواہش میں خوف پوشیدہ ہے: مجیب الرحمن شامی
حکومت اس وقت پریشان ہے،اوپن بیلٹ کی خواہش میں خوف پوشیدہ ہے: مجیب الرحمن شامی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار اور سنئیر صحافی مجبیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت پریشان ہے ،اوپن بیلٹ کی خواہش میں خوف پوشیدہ ہے،ن لیگ کے اراکین کو توڑنے کے لیے بھی کام ہورہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ  میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت کے کئی اراکین اسمبلی  ناراض ہیں،ان میں سے بعض میں بغاوت کے جراثیم ہیں۔جھنگ کی ایک رکن اسمبلی ایک ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں، اب انکا تبادلہ کردیا گیا ہے کیونکہ اس خاتون رکن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اراکین کو توڑنے کے لئے بھی کام ہورہا ہے۔آئین میں ترمیم ہونی چاہیے تاکہ جتنی جس کی سیٹیں بنتی ہیں اتنی اسے ملیں۔حکومت نے ٹرانسپرینسی  انٹرنیشنل کی رپورٹ کے متعلق جھوٹ بولا ہے کہ یہ ن لیگ کا معاملہ ہے۔اپوزیشن حکومت کی کمزوری سے فائدہ نہیں اٹھاپارہی جبکہ حکومت اپوزیشن کی کمزوری سے فائدہ اٹھارہی ہے۔اپوزیشن کا بیانیہ طاقت ور نہیں ،انہوں نے تحریک کے دوران موسم اور دیگر عوامل کا خیال نہیں رکھا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )جلد کوئی نتائج حاصل نہیں کرسکے گی،انتخابات کے قریب آتے ہی ان کی قوت میں اضافہ ہوگا۔پی ڈی ایم پنجاب اور خیبرپختونخوا  میں حکومت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

مزید :

قومی -