وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبار(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا امریکی ہم منصب اینتھونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دوطرفہ تعلقات، کثیر الجہتی شعبہ جات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔ شاہ محمودقریشی نے اینتھونی بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

شاہ محمودقریشی نے امریکی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ جامع شراکت داری کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان،امریکاجامع مذاکرات کےذریعےافغان مسئلےکےسیاسی حل کےمتمنی ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پرتشددواقعات میں کمی لانےکی ضرورت ہے، پرتشددواقعات میں کمی سےافغان مسئلےکےپرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں گی۔ ان  کا مزید کہنا تھا کہ تھا پاکستان امریکا کے ساتھ قیام امن کے لیے کاوشوں میں شراکت کا خواہاں ہے۔