سول ایوی ایشن ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی

سول ایوی ایشن ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی
سول ایوی ایشن ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) کے  100 سے زائد افسران کو اگلےگریڈ میں ترقی دینےکی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اےاے میں 2 سال بعد ترقیوں سے متعلق ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی اےاے کے 100 سے زائد افسران کو اگلےگریڈمیں ترقی دینےکی منظوری دی گئی,ترقی کے بعد بڑےپیمانے پر اہم عہدوں پرتعیناتاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹ سروسز کو بین الاقوامی میعار کے مطابق بہتر بنانے اور ریگولیٹری کی مجموعی استعداد کو بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے سی اے اے کو تقسیم کیا جارہا ہے۔فیصلے کے مطابق سی اے اے کی ریگولیٹری اور آپریشنل کے معاملات کو الگ الگ کیا جائے گا، وفاقی حکومت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

مزید :

قومی -