بختاور بھٹو کا نکاح سندھ کی کس معروف روحانی شخصیت نے پڑھایا اور ان کی وجہ شہرت کیا ہے؟ وہ معلومات جو آپ جاننا چاہیں

بختاور بھٹو کا نکاح سندھ کی کس معروف روحانی شخصیت نے پڑھایا اور ان کی وجہ ...
بختاور بھٹو کا نکاح سندھ کی کس معروف روحانی شخصیت نے پڑھایا اور ان کی وجہ شہرت کیا ہے؟ وہ معلومات جو آپ جاننا چاہیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ہیں نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہوئی جبکہ بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانی اور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔

تفصیلات کےمطابق بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کی تقریب میں ان کے والد  آصف علی زرداری،چھوٹے بھائی بلاول بھٹوزرداری،سسر چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی 30 جنوری کو ہوگی۔بختاور بھٹو زرداری کا نکاح سندھ کی معروف روحانی شخصیت علامہ الحاج الحافظ غلام محمد سوہو المعروف بابا سائیں نے پڑھایا اور نوبیاہتا جوڑے کے لئے خصوصی دعا کی ۔علامہ حافظ غلام محمد سوہو  قادری کا روحانی حلقہ اثر انتہائی وسیع ہے اور انہوں نے سینکڑوں ہندو خاندانوں کو دائرہ اسلام میں شامل کیا ہے جو ان کی وجہ شہرت بھی ہے۔علامہ حافظ غلام محمد سوہو   آستانہ عالیہ قادریہ محمودیہ غلام محمد آباد ستیانی شریف سندھ سے وابستہ ہیں اور ملک کے طول عرض میں ان کے لاکھوں عقیدت مند ہیں ۔وہ جماعت قادریہ محمودیہ انٹر نیشنل پاکستان کے روحانی پیشوا بھی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -