کورونا وائرس کا پھیلاؤ، جرمنی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، جرمنی نے بڑا فیصلہ کرلیا
کورونا وائرس کا پھیلاؤ، جرمنی نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جرمن حکومت نے متعدد ممالک کے مسافروں کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے پھیلنے کے تناظر میں جرمنی ایسے ممالک کے مسافروں کے جرمنی آنے پر پابندی عائد کرنے جا رہا ہے جن کا شمار’ بہت زیادہ خطرات سے دوچار ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے، ان میں برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اس بارے میں کہا کہ فی الوقت ہم حکومتی سطح پر ہائی رسک ممالک کے مسافروں کے جرمنی کے سفر پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں مشاورت  کر رہے ہیں۔ ان میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں کورونا کا تبدیل شدہ وائرس پھیلا ہے۔ ہم برطانیہ، پرتگال، جنوبی افریقہ اور برازیل کے باشندوں پر سفری پابندی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ جرمن حکومت پہلے ہی تمام سمندری سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر چُکی ہے۔ اب نئے اقدامات کے لیے جرمنی کے سفر کے امکانات مزید کم کر کے صفر کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -