پی آئی اے کا آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے کا آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا ...
پی آئی اے کا آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل(ر)ارشد ملک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہے،استنبول اور بنکاک کیلئے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا پلان ہے۔

ارشد ملک کےمطابق برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کیلئےبراہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹیز سے بات چیت جاری ہے، ایاسا نے یورپی ملکوں کیلئے پروازوں کے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -