ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو 2020 ءمیں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو 2020 ءمیں پاکستان پویلین پہنچ گئیں
ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو 2020 ءمیں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ پاکستان پویلین میں فیملی کے ساتھ آکر بہت مزہ آیا، آرٹسٹ شاہد رسام اور ان کے ساتھیوں کے آرٹ ورک نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگا دیے۔ملالہ نے کہا کہ قرآن حکیم کے انمول نسخے نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگادیے ہیں، اپنے آرٹ ورک کو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا کہ انہوں نے پاکستان پویلین کا کھانا کھایا،گلاب جامن، گاجر کا حلوہ کھا کر لطف دوبالا ہوگیا۔

مزید :

عرب دنیا -