سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، سینیٹ کے اجلاس کے وقت یوسف رضا گیلانی کہاں تھے ؟ پتا چل گیا 

سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، سینیٹ کے اجلاس کے وقت یوسف رضا گیلانی کہاں تھے ؟ ...
سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، سینیٹ کے اجلاس کے وقت یوسف رضا گیلانی کہاں تھے ؟ پتا چل گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز حکومت نے سینیٹ سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروالیا ہے جس کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ ڈالے گئے ، اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی غیر حاضر رہے تاہم اب ان کے اجلاس میں نہ آنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نور ربانی کھر کی قل خوانی آج ہے کہ باوجود آدھی رات کو اجلاس طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ملتان میں اپنے دیرینہ ساتھی اور پیپلزپارٹی کے دو ایم این ایز کے والد کی قل خوانی میں شرکت کرنی تھی، اس لیے صبح 10 کسی بھی طرح بجے تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے سوگواروں کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھا کر آدھی رات کو جان بوجھ کر خفیہ اجلاسوں کا شیڈول بنایا جو بہت چھوٹی حرکت ہے، یہ ہماری ثقافت، سیاست اور شائستگی کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جمہوری سیاست کے ساتھ کی وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے،  جو حکومت کی مذموم اور گھٹیا کوششوں کے باوجود اٹل رہے گی۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید :

قومی -