پی ایس ایل سیزن 7 ،کورونا کا شکار ہو کر قرنطینہ اختیار کرنے والے  پشار زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے بارے میں اہم خبر آ گئی 

پی ایس ایل سیزن 7 ،کورونا کا شکار ہو کر قرنطینہ اختیار کرنے والے  پشار زلمی کے ...
پی ایس ایل سیزن 7 ،کورونا کا شکار ہو کر قرنطینہ اختیار کرنے والے  پشار زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے بارے میں اہم خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور ان کا قرنطینہ مکمل ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد دونوں کرکٹرز نے قرنطینہ اختیار کیا تھا۔اب دونوں کرکٹرز کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور قرنطینہ ختم کردیا ہے۔پشاور زلمی کے دونوں کرکٹرز آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔

واضح رہےکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -