’’میں خطروں کی کھلاڑی ہوں ،ڈرنے والی نہیں اور۔۔‘‘ ایف آئی اے کے اکاونٹ فریز کرنے کے اقدامات پر حریم شاہ سامنے آ گئیں، رد عمل جاری کر دیا

’’میں خطروں کی کھلاڑی ہوں ،ڈرنے والی نہیں اور۔۔‘‘ ایف آئی اے کے اکاونٹ ...
’’میں خطروں کی کھلاڑی ہوں ،ڈرنے والی نہیں اور۔۔‘‘ ایف آئی اے کے اکاونٹ فریز کرنے کے اقدامات پر حریم شاہ سامنے آ گئیں، رد عمل جاری کر دیا
سورس: Instagram/hareem.shah_official_account

  

لندن (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ  میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میری تمام آمدنی قانونی اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نہ کہ تنگ کرنا،اگر  میرے اکاؤئنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتی ہوں، ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ ان کی ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے، اگر میرےاکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، شہزاد اکبر نے اپنی بےعزتی خود کرائی، ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی، شہزاد اکبر کے چیلے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں لندن میں انجوائے کر رہی ہوں، کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر فضا حسین عرف حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر بیرون ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اسی روز حریم شاہ نے اس ویڈیو کو ایک مذاق قرار دیا تھا۔ 

مزید :

تفریح -