وہ شخص جس کی آٹھ بیویاں ہیں اور تمام ایک ہی گھر میں کس طرح رہتی ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے’ کمال کر دیا‘

وہ شخص جس کی آٹھ بیویاں ہیں اور تمام ایک ہی گھر میں کس طرح رہتی ہیں؟ جان کر ...
وہ شخص جس کی آٹھ بیویاں ہیں اور تمام ایک ہی گھر میں کس طرح رہتی ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے’ کمال کر دیا‘
سورس: Screengrab

  

 بنکاک (ویب ڈیسک)ہم نے فلموں اور ڈراموں میں کئی مرتبہ ایسی کہانیاں دیکھی ہیں جن میں ہیرو ز ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں اور ہنسی خوشی رہتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایسی مثالیں ڈھونڈنے کیلئے نکلنے پر بھی بڑی مشکل سے ملتی ہیں تاہم ایک شخص اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے اور اس کی 8 بیویاں ہیں اور تمام ایک دوسرے کے ساتھ خوشی سے رہتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اونگ دام  سوروت(Ong Dam Sorot) نامی نوجوان نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک مشہور کامیڈین کو  اپنی متنازع ازدواجی حیثیت کے بارے میں انٹرویو دیا۔رپورٹس کے مطابق انٹرویو  میں  نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے۔یوٹیوب پر جاری کیے گئے انٹرویو میں تھائی نوجوان نے میزبان سے اپنی 8 بیویوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ  ہر بیوی سے اس کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی جبکہ 8 بیویوں نے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے مہربان، سب سے زیادہ خیال رکھنے والا آدمی قرار دیا۔

انٹرویو میں خوش قسمت انسان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے  ایک دوست کی شادی میں ملا اور اسے شادی کی پیشکش کی جو اس نے فوراً قبول کرلی جبکہ دوسری بیوی سے اس کی ملاقات بازار میں ہوئی تھی۔اس کے علاوہ اونگ نے بتایا کہ  اس کی تیسری بیوی ہسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات بالترتیب سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی جبکہ ساتویں بیوی مندر میں اور آٹھویں اور آخری بیوی اس وقت ملی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اونگ کا اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔اونگ نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ  لوگ ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت امیر ہوں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال صرف خود کرتا ہوں  لیکن  یہ سچ نہیں ہے۔  میری ہر بیوی کھانے  سے لیکر کاسمیٹکس اور ہاتھ سے بنی  مختلف اشیاء بیچ کر اپنا رزق کماتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -