بابر اعظم کیساتھ یہ خاتون دراصل کون ہے؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا

بابر اعظم کیساتھ یہ خاتون دراصل کون ہے؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا
بابر اعظم کیساتھ یہ خاتون دراصل کون ہے؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا
سورس: Instagram/abeeha_mamoon

  

لاہور (ویب ڈیسک) چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ابیہا مامون نامی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھی جسے دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے سوالات اٹھے تھے تاہم اب وائرل تصویر میں موجود خاتون آرٹسٹ ابیہا مامون کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں میک آرٹسٹ کو وائرل تصویر سمیت بابر اعظم کے رویے سے متعلق بھی بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابیہا مامون کا کہنا ہے کہ  بابر اعظم   پاکستان کے لیے ایک سنسیشن ہیں، بابر اعظم کے ساتھ جو تصاویر وائرل ہوئیں  وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران کی ہیں، جس کے لیے مجھے بابر کے میک اپ اور  سٹائلنگ کے لیے بطور میک آرٹسٹ رکھا گیا تھا، بعد ازاں  بابر کے ساتھ لی گئی تصاویر کو میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جو  وائرل ہو گئیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وائرل تصویر کے بعد   مداحوں کے مختلف اور ملے جلے تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔آرٹس کا کہنا ہے کہ میں نے بابر کے علاوہ بھی مختلف شخصیات (سلمان خان سے لیکر انیل کپور تک ، علی ظفر اور  شہریار منور سمیت مختلف خواتین سلیبرٹیز ) کے ساتھ کام کرچکی ہوں لیکن وہ تصاویر کبھی وائرل نہیں ہوئیں تاہم بابر کے ساتھ والی تصویر وائرل ہوگئی۔

خاتون نے اس سوال کا جواب بھی خود دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک وجہ پوسٹ کے ساتھ لکھا جانے والا کیپشن تھا کہ ’پھوپھو کی بیٹی‘ جس نے لوگوں کو تصویر پر متوجہ کیا، ابیہا کے مطابق  یہ تصویر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں لی گئی تھی۔

دوران انٹرویو ابیہا کا بتانا تھا کہ میں نے بابر کے ساتھ صبح سے لیکر شام تک کام کیا، وہ بہت عزت کرنے والے انسان ہیں، وہ خواتین سمیت مردوں کی بھی بہت عزت کرتے ہیں۔

 میک اپ آرٹسٹ نے مزید بتایا کہ بابر اعظم بہت تمیز اور عزت سے بات کرتے ہیں، وہ پاکستان کا فخر ہیں۔

مزید :

کھیل -