جلد ہی ملک میں عام انتخابات کی پیش گوئی لیکن وزیراعظم کون ہوگا؟ کیپٹن صفدر نے نیا دعویٰ کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔