نیشنل بینک سے ایک کروڑ 25 لاکھ چرانے والا نوجوان لڑکا امیر زیب پکڑا گیا ، کس طرح قابو کیا گیا؟ جانئے

نیشنل بینک سے ایک کروڑ 25 لاکھ چرانے والا نوجوان لڑکا امیر زیب پکڑا گیا ، کس ...
نیشنل بینک سے ایک کروڑ 25 لاکھ چرانے والا نوجوان لڑکا امیر زیب پکڑا گیا ، کس طرح قابو کیا گیا؟ جانئے

  

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والا مفرور ملزم امیرزیب ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے مردان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والے مفرور ملزم امیرزیب کو گرفتار کرلیا۔ ملزم امیر زیب اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات  بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ڈپٹی ڈائیریکٹر مردان لیاقت علی کے مطابق امیر زیب نیشنل بنک میں کیشیر تھا اور بینک سے کیش لے کے فرار ہو گیا تھا، اور ملزم کی نشان دہی بینک میں لگے سی سی ٹی وی اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے ہوئی تھی، بینک سے کیش چوری کی ایف آئی آر لیڈی  مینیجر اورآپریشن مینیجر کے خلاف بھی درج تھی، دیگر دو ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -