شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ کے بعد بالآخر عائشہ عمر بھی بول پڑیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ شعیب ملک فوٹو شوٹ کے دوران مجھ سے ٹِپس لیتے رہے، شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میرے پرانے دوست بھی ہیں۔
shoaibmalik successfully promotioned from ayesha umar to Hania Amir???????? pic.twitter.com/LA6RaA5kJC
— Areebahツ (@itxareebahere) November 11, 2021
ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ نے اپنی نجی زندگی، شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ ، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔عائشہ عمر نے کہا کہ میری فلم ریلیز ہونی تھی جو سینسر بورڈ نے روک دی، کراچی میں پریمیئر کے بعد لوگوں نے شکایات کیں، سٹار کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتایا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا وہ مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتےتھے۔انہوں نے تمغۂ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر کہا کہ انہیں میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
Thank you Ayesha Umar ❤️#PAKvsSCO #shoaibmalik pic.twitter.com/I96lWz5mY0
— R U Amir???????? (@DrRumi786) November 7, 2021
اداکارہ نے سیاسی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بلاول کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، شریف فیملی میں شہباز شریف اچھا گاتے ہیں، 80 فیصد لوگوں کاخیال ہے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔