"اب ان کے ساتھ رقابت نہیں رہی" روینہ ٹنڈن نے دل کی بات بتا دی

"اب ان کے ساتھ رقابت نہیں رہی" روینہ ٹنڈن نے دل کی بات بتا دی
سورس: Instagram/officialraveenatandon

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے   ساتھی اداکارائوں شلپا شیٹھی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت کی افواہوں کی تردید کردی  ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی گندی سیاست یا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا معاملہ نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شلپا تو پہلے دن سے ان کی قریبی دوست رہی ہیں، ہم دونوں نے اکٹھے کئی فلمیں کی ہیں، جبکہ کاجول سے کافی دوستی ہے۔ یاد رہے کہ روینہ نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 1991 میں فلم پتھر کے پھول سے کیا جس پر انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے نیو فیس دیا گیا۔

مزید :

تفریح -