ٹیلر سوئفٹ کے گھر میں داخلے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار

ٹیلر سوئفٹ کے گھر میں داخلے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار
ٹیلر سوئفٹ کے گھر میں داخلے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار
سورس: Instagram/taylorswift

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی نیویارک میں واقع رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب ایک شخص نے ٹیلر سوئفٹ کے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعے کے وقت امریکی گلوکارہ گھر پر موجود تھیں یا نہیں۔امریکی میڈیا نے نیویارک پولیس کے حوالے سے بتایا کہ عینی شاہدین نے ایک شخص کو غلط طریقے سے گاڑی چلانے کی اطلاع دی۔

لوگوں نے بتایا کہ وہ شخص پہلے گلی میں ایک پورٹیبل بیت الخلا اور پھر فٹ پاتھ کے ایک حصے سے ٹکرایا۔مذکورہ شخص نے گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی رہائشگاہ کے انٹرکام سسٹم کو کھینچ کر ہٹانے کی کوشش کی۔پولیس نے مطابق مذکورہ شخص نے ایک بار پھر گھر تک رسائی کی کوشش اور ناکامی پر واپس لوٹ گیا، بعدازاں افسران کے رابطے پر اسے تحویل میں لے لیا گیا۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس پورے واقعے میں عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گاڑی سے شراب کی ایک بوتل بھی ملی ہے جبکہ اس کے منہ سے بو بھی آرہی تھی۔

مزید :

تفریح -