سابق کرکٹر مہندر کمار کی ٹانگ میں زہر پھیلنے کا انکشاف، کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج

سابق کرکٹر مہندر کمار کی ٹانگ میں زہر پھیلنے کا انکشاف، کراچی کے نجی ہسپتال ...
سابق کرکٹر مہندر کمار کی ٹانگ میں زہر پھیلنے کا انکشاف، کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج
سورس: Twitter

  

کراچی (ویب ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار ٹانگ میں زخم کے زہر پھیلنے کے باعث کراچی کے نجی سپتال میں زیرعلاج ہیں،یاد رہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار کراچی کی ٹیم کےکپتان بھی رہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مہندر کمار کی ٹانگ میں زخم کے باعث زہر پھیل رہا ہے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار شوگر کے بھی مریض ہیں۔ 62 سالہ مہندر کمار  نے 1976 سے 1993 کے درمیان کراچی اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے لیے 65 فرسٹ کلاس اور 53 لسٹ اے میچ کھیلے۔

مزید :

کھیل -