عامر بٹ نے اجرتی قاتلوں کو صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے کیلئے کتنے پیسے دیئے ؟ حیران کن انکشافات 

عامر بٹ نے اجرتی قاتلوں کو صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے کیلئے کتنے پیسے دیئے ؟ ...
عامر بٹ نے اجرتی قاتلوں کو صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے کیلئے کتنے پیسے دیئے ؟ حیران کن انکشافات 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی سی پی او لاہور فیاض احمد نے کہاہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر قتل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے کیس کو ٹریس کر لیا گیاہے ، مقتول صحافی حسنین شاہ اورعامربٹ میں رقم کاتنازع تھا،عامربٹ نےبھائی سےمل کرحسنین شاہ کےقتل کامنصوبہ بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملز م نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹر کو پانچ لاکھ کے عوض ہائیر کیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیاض احمدکاکہناتھاکہ ہم سب سےپہلےملزم حیدرشاہ تک پہنچے،عامربٹ کےبھائی اور دوشوٹرزکوبھی جلدگرفتارکرلیں گے ، حسنین شاہ کوقتل کرنےکیلئےشوٹرزکاانتظام کیاگیا،تفتیش شفاف ہوگی،کسی سےرعایت نہیں کی جائےگی۔

ڈی آئی جی آپریشنزنےبتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے  پولیس کو ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ کو برآمد کیا، صحافی حسنین شاہ کےقتل میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتارملز م نےعامر بٹ کےکہنےپرشوٹر کو پانچ لاکھ کے عوض ہائیر کیا،ملزم اورصحافی کے لین دین کےمعاملےمیں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -