فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت 

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت 
فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے بد سلوکی کے کیس میں خاتون کے شوہر نے شناخت پریڈ کے دوران 2 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں اور اس  کی اہلیہ سے جنسی زیادتی نہیں، صرف ڈکیتی ہوئی۔سی پی او کی جانب سے متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا بھی اعتراف کیا گیا تھا جب کہ واردات میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش ہوگی، کار سوار فیملی کو جس ڈیرے پر رکھا گیا اس کے مالک کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔