سعودی اتحاد نے ایندھن سے لدے بحری جہاز کو روک لیا

سعودی اتحاد نے ایندھن سے لدے بحری جہاز کو روک لیا
سعودی اتحاد نے ایندھن سے لدے بحری جہاز کو روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(آئی این پی)سعودی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک اور بحری جہازکو روک لیا ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے بحری جہاز "Eships Barracuda" کو جس میں 4 ہزار ٹن سے زائد ایندھن ہے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس بحری جہاز کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر ہسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -