شعیب ملک سے شادی پر لوگوں کا رد عمل غیر معمولی اور غیر متوقع تھا : ثانیہ مرزا

شعیب ملک سے شادی پر لوگوں کا رد عمل غیر معمولی اور غیر متوقع تھا : ثانیہ مرزا
شعیب ملک سے شادی پر لوگوں کا رد عمل غیر معمولی اور غیر متوقع تھا : ثانیہ مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزانے کہاہے کہ شعیب ملک سے شادی پرلوگوں کا ردعمل غیرمعمولی اورغیرمتوقع تھا۔

بھارتی چینل کوانٹرویو میں بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کا کہنا تھا ہزاروں شادیاں ایسی ہوتی ہیں جس میں دلہا دلہن کا تعلق پاکستان اوربھارت سے ہوتا ہے۔ہمارے لئے شادی ایک نارمل معاملہ تھا  لیکن ہماری شادی پرسامنے  آنے والا ردعمل بڑا غیر معمولی اورغیرمتوقع تھا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اورمیرے شوہرشعیب ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اورمشکل وقت میں ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ اگرآپ سوشل میڈیا کوسنجیدگی سے لینے لگیں تویقیناً آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل ضرورپیدا ہوں  گے۔میں سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹینس ہمیشہ سے میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے۔ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی ایک سال کا ٹینس سیزن باقی ہے۔سال کے اختتام پرحتمی صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید :

کھیل -