پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا 

پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم ...
پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کیخلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کیخلاف اضافی جواز کیساتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔

پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کی درخواست میں ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا، پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا، تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے منصوبہ شروع کیا گیا، استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزید :

قومی -