گھر کی چھت گرنے سے دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہارگئے

گھر کی چھت گرنے سے دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ...
گھر کی چھت گرنے سے دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہارگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مومن پورہ کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو کمسن بچوں  اور انکی والدہ سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق چھت گرنے سے  ایک ماہ کی عنایا،ایک سال کا طیب،انکی والدہ روبی بی بی اور 45سالہ خاتون بیگم بی بی جان کی بازی ہارگئے،افسوسناک واقعہ میں بچوں کا والد عارف بھی زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -