اسد عمرنے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

اسد عمرنے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
اسد عمرنے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے پاس جلد مقامی اور صوبائی حکومت دونوں نہیں  ہونگے۔

 کراچی میں آتشزدگی کی نذر ہونے والی کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا کام مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسپورٹ کے بہترین نظام کے لیے ترستا تھا، الحمدللہ ٹرانسپورٹ کا آغاز ہوگیا، وزیر اعلی سندھ نے ایک بار کہا کہ اسد اب منصوبہ نہیں بناسکیں گے، کراچی سرکلر ریلوے ایک جدید طرز کا منصوبہ ہے، منصوبہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع ہونے جارہا ہے۔ہ کراچی بوند بوند پانی کے لیے ترس رہا ہے، کراچی کے لوگ ٹینکر سے پانی لینے پر مجبور ہیں،ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 26 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ کے فور مکمل کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ 120 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

تقریب سے  گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  حلیم عادل شیخ، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، خرم شیرزمان نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

قومی -