کروڑوں روپے کے 22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ فراڈیہ اور اشتہاری مجرم گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی چھاؤنی پولیس نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث فراڈیے اور اشتہاری مجرم رمضان گجر کو گرفتار کرلیا،مجرم 22 مقدمات میں مطلوب تھا۔
تھانہ مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی عمر فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہ مجرم سادہ لوگوں کو پراپرٹی ڈیلر بن کر لوٹتا رہا۔ملزم لوگوں کو پلاٹ، مکان گروی اور فروخت کے بہانے دکھاتا اور لوگوں کی جمع پونجی لیکر فرار ہو جاتا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ملزم کی گرفتاری پر متاثرین نے بھی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشن لاہور عابد خان نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی عمر فاروق بلوچ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔