امریکہ بدترین برفانی طوفان کی زد میں، 15 ریاستوں میں زندگی مفلوج

امریکہ بدترین برفانی طوفان کی زد میں، 15 ریاستوں میں زندگی مفلوج
امریکہ بدترین برفانی طوفان کی زد میں، 15 ریاستوں میں زندگی مفلوج
سورس: File Photo

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ بدترین برفانی طوفان کی زد میں آ گیا، 15 ریاستوں میں زندگی مفلوج ہو گئی۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں کو برفانی طوفان نےاپنی لپیٹ میں لےلیا۔تیز ہواوں کےباعث 10ریاستوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔برفانی طوفان سے ریاست کیرولینا سب سے زیادہ متاثر ہے۔ طوفانی ہواوں کی وجہ سے 10 ریاستوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ریاست ورجینیا، نیوجرسی، میساچوسٹس، نیویارک، فلاڈیلفیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔ لوگوں کو رات تک سفر سے بھی روک دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواوں اور شدید برفباری کی وجہ سمندری طوفان کینان ہے جو تیزی سے مشرقی ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں ڈھائی فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -