بینٹلے کا کاربن فری کمپنی بنانے کا اعلان لیکن پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کب متعارف کروانے جارہی ہے؟ پتہ چل گیا

بینٹلے کا کاربن فری کمپنی بنانے کا اعلان لیکن پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کب ...
بینٹلے کا کاربن فری کمپنی بنانے کا اعلان لیکن پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کب متعارف کروانے جارہی ہے؟ پتہ چل گیا
سورس: Pixbay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کار ساز کمپنی بینٹلے موٹرز نے 100فیصد کاربن فری کمپنی بننے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2030ءتک کمپنی کو مکمل کاربن فری بنانے کی طرف سفر میں پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی 2025ءمیں متعارف کروائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے کمپنی آئندہ 10سالوں میں اڑھائی ارب پاﺅنڈ خرچ کرے گی۔

ایک پریس ریلیز میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین ایڈریان ہال مارک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ہم محض اگلے 8سال کے اندر اپنا تمام تر کاروبار روایتی فیول انجن کی حامل گاڑیوں سے کاربن فری الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے جا رہے ہیں۔ 

 بینٹلے کی مالک کمپنی ووکس ویگن بھی 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے 2025ءتک یہ دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک کار ساز کمپنی بن جائے گی۔ “واضح رہے کہ اس وقت بینٹلے ’پلگ اِن ہائبرڈ‘ گاڑیاں بنا رہی ہیں اور رواں سال اپنی ہائبرڈ گاڑیوں کی تعداد 20فیصد تک لیجانے کا عزم رکھتی ہے۔

مزید :

بزنس -