ٹی وی سٹار مرد و خاتون کی فحش ویڈیوز اور تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے معروف ترین ٹی وی سٹار مرد و خاتون کی فحش ویڈیوز اور تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس میل اور فی میل سٹار کا تعلق آئی ٹی وی سے ہے اور دونوں عالمی شہرت یافتہ ہیں۔ ان کی ویڈیوز اور تصاویرآن لائن پوسٹ کی گئیں تاہم بعد ازاں ہٹا دی گئیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑے نے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے اپنے وکلاءسے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنا قابل اعتراض مواد لیک ہونے کی وجہ سے یہ جوڑا بہت دل شکستہ ہے۔ جس شخص نے بھی ان کی ویڈیوز اور تصاویر لیک کیں، اس نے ایک اچھا کام یہ کیا کہ فوراً انہیں انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ بھی کر دیا۔اس کے باوجود دونوں سٹارز اپنے وکلاءسے مشورہ کر رہے ہیں، جس کے بعد وہ آئندہ کالائحہ عمل اپنائیں گے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ معاملہ پولیس کو رپورٹ کیا گیا ہے یا نہیں۔