یوکرین اور روس کا تنازعہ ، جنگ کی صورت میں سنگین ترین چکن بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

یوکرین اور روس کا تنازعہ ، جنگ کی صورت میں سنگین ترین چکن بحران پیدا ہونے کا ...
یوکرین اور روس کا تنازعہ ، جنگ کی صورت میں سنگین ترین چکن بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
سورس: Pixbay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین پر روس کا ممکنہ حملہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں تو دھکیل ہی سکتا ہے، برطانوی شہریوں کو اس صورت میں ایک اور مشکل درپیش ہو گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایسی صورت میںبرطانیہ میں چکن کا سنگین ترین بحران پیدا ہو جائے گا کیونکہ یوکرین، برطانیہ کو چکن سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اگر روس یوکرین پر حملہ آور ہوتا ہے اور جنگ چھڑتی ہے تو برطانیہ کو یوکرین سے چکن کی فراہمی رک جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین برطانیہ صرف چکن ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ 14فیصد سے زائد بریک فاسٹ سیرئیلز بھی برطانیہ کو یوکرین ہی سے برآمد کیے جاتے ہیں۔ برطانیہ کے ایک سینئر حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد یوکرین کے ساتھ ہم نے تژویراتی شراکت داری اور تجارت کے تاریخی معاہدے کیے ہیں، اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو یوکرین اور برطانیہ کے تیزی سے بڑھتے تجارتی تعلقات شدید متاثر ہوں گے۔واضح رہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی اور بھاری جنگی سازوسامان پہنچا چکا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس آئندہ مہینوں میں کسی بھی وقت یوکرین پر بیک وقت کئی محاذوں سے حملہ کر سکتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -