نجی سکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر سیاہی لگانے کا واقعہ ،محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا

نجی سکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر سیاہی لگانے کا واقعہ ،محکمہ تعلیم ...
نجی سکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر سیاہی لگانے کا واقعہ ،محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی کے نجی سکول میں اردو بولنے پر طالب علم کے منہ پر سیاہی لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعدواقعے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کا بیٹا سیولائزیشن نامی سکول میں پڑھتا ہے ، سکول کے ٹیچر نے اردو بولنے پر ان کے بیٹے کے منہ پر سیاہی لگادی جبکہ بچے کے ہم جماعتوں سے کہا گیا کہ وہ بچے پر ہنسیں ۔اس متعلق جب سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کارروائی سے انکار کردیا ۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر جنرل نے نوٹس لیتے ہوئے 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جو واقعے کی انکواری کرکے 3دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔