مبینہ طور پر اہم سیاسی شخصیت کے لیے شراب لے جانے والے2افراد گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹریٹ پولیس نے مبینہ طور پر گجرات کی معروف اہم شخصیت کیلئے شراب لے جانے والے 2افراد کو حراست میں لے لیا۔
"جیو نیوز "کے مطابق پولیس نے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتار شدگان کا تعلق گجرات سے ہے۔ ان میں سے ایک ملزم نے بتایا کہ وہ گجرات کی اہم شخصیت کے گھر کام کرتا ہے، جب کہ دوسرا شخص اہم شخصیت کا گن مین ہے۔ملزمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ اہم شخصیت کے کہنے پر شراب لے کر جارہے تھے۔