کراچی؛ کیماڑی میں اموات کا معاملہ ، محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کیماڑی میں اموات کے معاملے پر محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متاثرہ علاقے میں بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اموات کی وجہ سامنے نہیں آئی ،خون کے 13 نمونے قومی ادارہ صحت ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں ۔
رپورٹ میں کہاگیاہے ممکنہ طور پر بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے ،سروے میں 49 متاثرہ بچے سامنے آئے ،زیادہ تعداد2 سے 4 سال کے بچوں کی ہے ۔