لاہور ڈویژن میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، ڈی سیز کی کمشنر لاہور کو رپورٹ

لاہور ڈویژن میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، ڈی سیز کی کمشنر لاہور کو رپورٹ
لاہور ڈویژن میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، ڈی سیز کی کمشنر لاہور کو رپورٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ہے، پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول پمپ بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ڈی سیز نے کمشنر لاہور کو رپورٹ دی ہے کہ لاہور ڈویژن میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل" ہم نیوز "کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ تمام اے سیز اور فیلڈ فارمیشن کو مکمل الرٹ رکھا جائے اور کڑی مانیٹرنگ کی جائے، تمام اضلاع کے ڈی سیز پیٹرول سٹاک اور پیٹرول سٹیشنز کو چیک کریں۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اے سیز فیلڈ میں موجود رہیں،کسی بھی جگہ سے رپورٹ پر خود ایکشن لیں،پیٹرول شارٹیج کا تاثر دینے یا مصنوعی شارٹیج میں ملوث عناصر کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -